ٹاپ سٹوریز
مہنگائی کی شرح 44.64 فیصد ہوگئی، پیاز کی قیمت بے قابو، 7 دن میں 22 اشیا مہنگی
ملک میں مہنگائی تھمنے کو نہیں آ رہی،مہنگائی کی مجموعی شرح ریکارڈ 44.64 فیصد پر پہنچ گئی،ایک ہفتے کے دوران 22 اشیا مہنگی، 8 کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔
ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق ملک میں پیاز کی قیمتیں بے قابو ہو گئی ہیں، 230 روپے فی کلو تک قیمت ریکارڈ کی گئی، رواں ہفتے پیاز کی فی کلو قیمت میں 18 روپے 31 پیسے کا اضافہ ہوا۔
رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر 10 روپے 78 پیسے فی کلو مہنگے ہوئے،ٹماٹر کی فی کلو قیمت 143 روپے سے بڑھ کر 154 روپے تک پہنچ گئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے مرغی کی فی کلو قیمت میں 9 روپے 86 پیسے کا اضافہ ہوا، ایک ہفتے کے دوران انڈے فی درجن 7 روپے 87 پیسے مہنگے ہوئے۔
دال ماش کی فی کلو قیمت میں 8 روپے 52 پیسے کا اضافہ ہوا،ایک ہفتے کے دوران لہسن کی فی کلو قیمت 12 روپے 41 پیسے بڑھ گئی،رواں ہفتے کے دوران دال مونگ ،بیف، جلانے کی لکڑی بھی مہنگی ہوئی۔
ایک ہفتے کے دوران آلو،چینی ،پٹرول سمیت 8 اشیا کی قیمتیں کم ہوئیں،رواں ہفتے میں پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے تک کمی ہوئی،ایک ہفتے میں چینی کی فی کلو قیمت میں ایک روپے 32 پیسے کی کمی ہوئی۔
رواں ہفتے بریڈ،تازہ دودھ خشک دودھ سمیت 21 اشیا کے دام مستحکم رہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی