Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

مہنگائی کی شرح 44.64 فیصد ہوگئی، پیاز کی قیمت بے قابو، 7 دن میں 22 اشیا مہنگی

Published

on

Inflation rate in Pakistan fell below 10% for the first time in 3 years

ملک میں مہنگائی تھمنے کو نہیں آ رہی،مہنگائی کی مجموعی شرح ریکارڈ 44.64 فیصد پر پہنچ گئی،ایک ہفتے کے دوران 22 اشیا مہنگی، 8 کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔

ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق ملک میں پیاز کی قیمتیں بے قابو ہو گئی ہیں، 230 روپے فی کلو تک قیمت ریکارڈ کی گئی، رواں ہفتے پیاز کی فی کلو قیمت میں 18 روپے 31 پیسے کا اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر 10 روپے 78 پیسے فی کلو مہنگے ہوئے،ٹماٹر کی فی کلو قیمت 143 روپے سے بڑھ کر 154 روپے تک پہنچ گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے مرغی کی فی کلو قیمت میں 9 روپے 86 پیسے کا اضافہ ہوا، ایک ہفتے کے دوران انڈے فی درجن 7 روپے 87 پیسے مہنگے ہوئے۔

دال ماش کی فی کلو قیمت میں 8 روپے 52 پیسے کا اضافہ ہوا،ایک ہفتے کے دوران لہسن کی فی کلو قیمت 12 روپے 41 پیسے بڑھ گئی،رواں ہفتے کے دوران دال مونگ ،بیف، جلانے کی لکڑی بھی مہنگی ہوئی۔

ایک ہفتے کے دوران آلو،چینی ،پٹرول سمیت 8 اشیا کی قیمتیں کم ہوئیں،رواں ہفتے میں پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے تک کمی ہوئی،ایک ہفتے میں چینی کی فی کلو قیمت میں ایک  روپے 32 پیسے کی کمی ہوئی۔

رواں ہفتے بریڈ،تازہ دودھ خشک دودھ سمیت 21 اشیا کے دام مستحکم رہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین