نوجوان
امریکا کے بااثر سینیٹر چک شومر نے انرجی ڈرنک پرائم کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کردیا
امریکی سینیٹ میں اکثریتی لیڈر چک شومر نے مطالبہ کیا ہے کہ ہائی پروفائل یوٹیوبرز کے ایس آئی اور لوگن پاؤل کی جانب سے مشتہر کی جانے والی انرجی ڈرنک کی تحقیق کی جائے، چک شومر کا کہنا ہے کہ پرائم انرجی ڈرنک میں کیفین کی زیادہ مقدار کے باوجود بچوں کو اس کی ترغیب دی جا رہی ہے۔
پرائم کے ایک کین میں کیفین کی مقدار 200 ملی گرام ہے جو اس کے مدمقابل انرجی ڈرنگ ریڈبل کی نسبت دوگنا ہے۔ پرائم کے کین پر وارننگ بھی درج ہوتی ہے کہ یہ انرجی ڈرنک 18 سال سے کم عمر افراد کے لیے نہیں ہے۔
سینیٹر چک شومر نے نیویارک میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے الزام لگایا کہ پرائم کو اس کے برانڈ مالکان نے کیفین فری ڈرنک کی طرح ڈیزائن اور مارکیٹ کیا ہے، جس کی وجہ سے کچھ والدین انجانے میں اپنے بچوں کو کیفین ملی یہ ڈرنک پلا دیتے ہیں، فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن ( ایف ڈی اے) پرائم میں کیفین ی مقدار اور سوشل میڈیا پر اس کی مارکیٹنگ کے حوالے سے تحقیق کرنی چاہئے۔
لوگن پاؤل اور کے ایس آئی جن کے یوٹیوب پر 48 ملین فالوورز ہیں، نے 2022 میں کیفین فری پرائم ہائیڈریشن ڈرنک لانچ کی تھی۔ لانچنگ کے ساتھ ہی یہ ڈرنک ۤن لائن مقبولیت کی حدیں پار کر گئی تھی اور پرائم کی خریداری کے لیے لمبی قطاریں لگنے لگی تھیں۔
کیفین ملی پرائم ڈرنک اس سال جنوری میں لانچ کی گئی،اس ڈرنک کو کمپنی کی طرف سے شوگر فری قرار دے کر بیچا جا رہا ہے۔
پرائم کے ہر کین پر درج ہوتا ہے کہ یہ ڈرنک 18 سال سے کم عمر بچوں، کیفین سے الرجک، حاملہ خواتین اور دودوھ پلانے والی خواتین کے لیے نہیں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی