Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

زخمی ہاردک پانڈیا کی انگلینڈ کے خلاف میچ میں شرکت مشکوک

Published

on

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ   میں بنگلا دیش کیخلاف میچ کے بعد انجری کا شکار ہونے والے  بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا صحتیاب نہ ہو سکے۔

بھارتی میڈیا  کے مطابق ہاردک پانڈیا ٹخنے کی انجری کا شکار ہیں جس کی وجہ سے بی سی سی آئی کی مینجمنٹ کوئی خطرہ مول نہیں لینا چاہتی، انجری کے باعث ہاردک پانڈیا کی انگلینڈ کے خلاف میچ میں بھی شرکت مشکوک ہے۔

بھارتی بورڈ آفیشل کا کہنا ہے کہ ہاردک پانڈیا کی انجری باعث تشویش نہیں ہے، آل راؤنڈر تیزی سے صحتیاب ہو رہے ہیں، ٹیم مینجمنٹ ہاردک پانڈیا کو احتیاطی طور پر فوری کھلانا نہیں چاہتی۔

ہاردک پانڈیا انجری کے باعث اتوار کو نیوزی لینڈ کے خلاف میچ نہیں کھیل سکے تھے،  بھارت اور انگلینڈ کے درمیان میچ 29 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین