Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

بارشوں سے ممکنہ تباہی سے بچنے کے لیے ادارے الرٹ رہیں، وزیراعظم

Published

on

وزیرِ اعظم  شہباز شریف نے بارشوں کی صورتِ حال پر وفاقی  اور صوبائی اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔

شہباز شریف نے این ڈی ایم اے، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کو صورت حال کی کڑی نگرانی کی ہدایت کی ہے۔

وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ جہاں جس چیز کی ضرورت ہو، عوام کے تحفظ اور مدد کے لیے فراہم کی جائے، جہاں ضرورت ہے وہاں عوام کو فوری محفوظ علاقوں میں منتقل کیا جائے۔

وزیرِ اعظم نے این ایچ اے، متعلقہ اداروں کو بین الصوبائی قومی شاہراہوں کی مانیٹرنگ کی ہدایت بھی کی ہے۔

انہوں نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مختلف شاہراہوں اور متاثرہ علاقوں میں عوام کو خبردار رکھا جائے، عوام کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ بارشوں کی صورتِ حال میں شہریوں کی خدمات کے تمام محکمے الرٹ رہیں، عوام سے اپیل ہے کہ موسمی شدت کی صورتِ حال میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین