پاکستان
مردان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، دو دہشتگرد مارے گئے
سیکیورٹی فورسز نے ضلع مردان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔
آئی ایس پی آر کےمطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔
مارے گئے دہشتگرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے۔ مقامی لوگوں نے آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ مکمل تعاون کا اظہار کیا۔