صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور ملکی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایوان صدر میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان کو آگے لے جانا ہے اور اس سلسلے میں سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،سیاسی جماعتوں کو جمہوری اور آئینی ذمہ داری نبھاتے ہوئے وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی کو مقدم رکھنا ہے، ذاتی اختلافات کو پس پشت ڈال کر صرف اور صرف پاکستان کا سوچنا ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اتحاد اور یکجہتی کی طاقت سے ہر چیلنج سے نمٹا جا سکتا ہے۔