Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

ای سی ایل سے نام خارج کرانے کے لیے شیخ رشید کی پٹیشن پر سیکرٹری داخلہ عدالت طلب

Published

on

شیخ رشید احمد کی جانب سے اپنا نام ای سی ایل میں سے نکالنے کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے کل 6 مارچ کو سیکرٹری داخلہ کو طلب کر لیا۔

جسٹس مرزا وقاص رؤف اور جسٹس صداقت علی خان پر مشتمل لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے دو رکنی بنچ نے شیخ رشید احمد کی جانب سے دائر ای سی ایل میں سے نام نکالنے کی درخواست پر سماعت کی۔

نیب کی جانب سے ڈپٹی پراسیکیوٹر عدالت میں پیش ہوئے اور بیان دیا کہ ملک بھر سے نیب کے ریجنل دفاتر سے معلومات لے چکے ہیں ہمیں شیخ رشید کسی مقدمہ میں مطلوب نہیں ہیں، جس پر عدالت نے آئندہ سماعت 6 مارچ  پرسیکرٹری داخلہ کو طلب کر لیا جبکہ سیکرٹری ای سی ایل کو بھی ذاتی حیثیت میں طلب کرنے کا نوٹس جاری کردیا گیا۔

کیس کی سماعت 6 مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔سماعت کے دوران شیخ رشید احمد اپنے وکلاء سردار عبدالرازق اور سردار شہباز کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین