Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

ورلڈ کپ کے دوران پاکستان میں جوئے کی انٹرنیشنل کمنیاں سرگرم،لاہور پولیس نے بیٹ پرو کے 5 بکئے پکڑ لیے

Published

on

کرکٹ ورلڈ کپ میں انٹرنیشنل کمپنیوں نے بھی پہلی بار پاکستانیوں کے ساتھ کام شروع کر دیا پولیس نے آن لائن جوا کروانے والے بکیوں کا بیٹ پرو نامی کمپنی کا نیٹ ورک پکڑ لیا۔ لیاقت آباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 5 بکیے گرفتارکر لئے۔

گرفتار ملزمان میں حبیب رفیق، عبدالحفیظ ،رضوان، پرویز اور حسیب صدیق شامل ہیں ملزموں سے موقع پر کمپیوٹر لیپ ٹاپس، ایل ای ڈی اور پانچ قیمتی موبائل فونز جن میں کروڑوں روپے کی ٹرنزیکشن کے شواہد موجود ہیں اس کے علاوہ دو گاڑیاں برآمد کر لی گئیں۔

ملزمان نے اعتراف کیا کہ بیٹ پرو نامی کمپنی سے آن لائن ورلڈ کپ میچوں پر جوا کھیلتے تھے اور کروڑوں روپے بینکوں میں موجود اپنے بینک اکائونٹس کی مدد سے بیرون ملک بھیجتے تھے جس کے ثبوت پولیس نے حاصل کر لئے ہیں۔

پولیس کے ذرائع کے مطابق اسوقت لاہور بھر میں کئی انٹر نیشنل کمپنیاں کام کر رہی ہیں جن میں سے اکثریت پوش علاقوں میں کام کر رہی ہے جن پر ہاتھ ڈالنا آسان نہیں،تاہم پاکستان سے انہی دنوں میں اربوں روپے بیرون ملک بھیجے جانے کا انکشاف بھی ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق زیادہ رقوم کراچی، اس کے بعد لاہور سیالکوٹ اور اسلام آباد سے بیرون ملک بھیجی جا رہی ہیں۔

سب سے زیادہ رقوم دبئی، انگلینڈ ،سائوتھ افریقہ بھیجی جا رہی ہیں مگر ملک میں موجود ادارے ان کے حوالے سے اب تک کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین