تازہ ترین
ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز متاثر، پی ٹی اے حکام موقف دینے سے گریزاں
ملک بھرمیں گزشتہ چند روز سے انٹرنیٹ سروسز بری طرح متاثر ہونے سے صارفین کو دشواری کا سامنا ہے، متعدد مرتبہ آڈیو میسجز تک ڈاؤن لوڈ نہیں ہورہے۔ حکام موبائل کمپینز کے مطابق سوشل میڈیا سروسز میں خلل موبائل کمپینز کا مسئلہ نہیں جبکہ پی ٹی اے معاملے پر کسی بھی قسم کا موقف دینے سے گریزاں ہے۔
حکام موبائل کمپنیز کے مطابق سوشل میڈیا سروسزمیں خلل میں موبائل کمپینزکا ایشونہیں ہے ادھر پی ٹی اے بھی معاملے پرکسی بھی قسم کا موقف دینے سے گریزاں ہے۔
دستاویز کے مطابق حکومت نے تمام سوشل میڈیا کوریگولیٹ کرنے کیلئے کام شروع کردیا، وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد باقاعدہ کیٹگریز وائز ریگولیٹ کیا جائے گا، نئے ریگولیشن کے تحت کمپنیاں ملک کے اندرڈیٹا محفوظ بنائیں گے۔
دستاویز کے مطابق بوقت ضرورت لائسنس ہولڈر لوکیشن اورعام معلومات فراہم کرنےکے پابند ہوں گے۔ حکام کے مطابق فائروال پربھی کام جاری ہونے سے سروسزمیں خلل ہوسکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق انٹرنیٹ سروسزاپیلکیشن میں مسائل 30 اگست تک درپیش رہیں گے۔
واضح رہے کہ 31 جولائی کو بھی ملک بھر میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی (پی ٹی سی ایل) کی انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے سے صارفین کو مشکلات کا سامنا تھا۔
اس حوالے سے ترجمان پی ٹی سی ایل نے بتایا تھا کہ ملک کے مختلف شہروں میں پی ٹی سی ایل نیٹ ورک ڈاون ہے، جس کی وجہ سے بینکوں اور دیگر سرکاری دفاتر میں کا بند کردیا گیا۔
بعدازاں اس ضمن میں ذرائع نے انکشاف کیا کہ فائر وال کی آزمائش کی وجہ سے انٹرنیٹ سست روی کا شکار ہے، جس کی تصدیق اعلیٰ حکام نے بھی کی۔ قبل ازیں 26 جولائی کو ملک میں نئے انٹرنیٹ سیکیورٹی نیٹ ورک سسٹم کی آزمائش سے نہ صرف سوشل میڈیا ایپلی کیشنز بلکہ انٹرنیٹ کی رفتار بھی سست ہوگئی ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی