Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں الیکشن ڈے پر انٹرنیٹ بند رکھا جائے گا، جان اچکزئی

Published

on

صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں واقع حساس پولنگ بوتھ والے علاقوں میں انٹرنیٹ خدمات کو عارضی طور پر روک دیا جائے گا،عام شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانا انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا کہ اس بات کا خدشہ ہے کہ دہشت گرد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسے فیس بک ،ٹویٹر اور دیگر اسی طرح کے چینلز کو مواصلاتی مقاصد کے لئے استعمال کر سکتے ہیں۔

جان اچکزئی نے کہا کہ خطرے کو کم کرنے کے لئے تربت ،مچھ اور چمن سمیت علاقوں میں انتخابات سے قبل انٹرنیٹ تک رسائی کو محدود کردیا جائے گا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین