ٹاپ سٹوریز
نواز، شہباز کے خلاف وی وی آئی پی طیاروں کے ناجائز استعمال کی تحقیقات بند
ایک انگریزی روزنامے نے رپورٹ کیا ہے کہ نیب نے وی وی آئی پی طیاروں کے غلط استعمال کے حوالے سے نواز شریف اور شہباز شریف کیخلاف انوسٹی گیشنز بند کر دی ہیں۔ یہ انوسٹی گیشنز عمران خان کے دور میں ان کے مشیر احتساب شہزاد اکبر نے شروع کرائی تھیں جو خود اب نیب کے اشتہاری ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک شکایت نواز شریف کی جانب سے وی وی آئی پی طیاروں کے غلط استعمال کے حوالے سے تھی جبکہ دوسری شکایت بھی نواز شریف کیخلاف تھی لیکن ان کے طیارے کا غلط استعمال شہباز شریف نے کیا تھا جو اسے استعمال کرنے کے مجاز نہیں تھے۔
دونوں شکایات 2019ء میں درج کی گئی تھیں اور اب انہیں ختم کر دیا گیا ہے۔
پہلی شکایت میں الزام تھا کہ نواز شریف نے بطور وزیر اعظم اپنے تقریباً چار سالہ دورِ وزارت عظمیٰ کے دوران بیرون ملک 19 نجی دورے کیے جس سے قومی خزانے کو 247.2 ملین روپے کا نقصان پہنچا۔
ان دوروں میں انہوں نے سعودی عرب، برطانیہ، چین اور امریکا کا دورہ کیا تھا۔ اگرچہ یہ بیشتر دورے سرکاری نوعیت کے تھے لیکن پی ٹی آئی کی حکومت نے ’’ذرائع سے حاصل ہونے والی رپورٹ‘‘ کا حوالہ دیتے ہوئے ان دوروں کو نجی قرار دیا۔
فروری 2022 میں نیب کی ریجنل بورڈ میٹنگ میں انکوائری کی سفارش کی گئی۔ مارچ 2023 میں نیب ہیڈ کوارٹر نے معاملہ ایف آئی اے کو بھیج دیا۔ تاہم ستمبر 2023 میں سپریم کورٹ کے ایک اور فیصلے کے بعد اس کیس پر نظر ثانی کی گئی۔
کیس رپورٹ میں نیب کے تفتیش کاروں نے کہا کہ سفر پر اٹھنے والے اخراجات وزیراعظم کے عہدے کے اہلیت کے مطابق تھے۔ اس کے علاوہ وزارت خارجہ نے وزیر اعظم کے سرکاری اور نجی دوروں میں فرق کرنے کا حتمی معیار مقرر نہیں کر رکھا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
پاکستان7 مہینے ago
پنجاب حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹالی