تازہ ترین
9 مئی کے واقعات کی تفتیش، اڈیالہ جیل میں عمران خان کا پولی گرافک ٹیسٹ
پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی (پی ایف ایس اے) کی 3 رکنی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی جو لاہور میں درج 9 مئی واقعات کی تفتیش کے دوران سابق وزیر اعظم عمران خان کا پہلی مرتبہ پولی گرافک ٹیسٹ کرے گی۔
واضح رہے کہ لاہور پولیس کو عمران خان کا 10 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل ہے،مذکورہ 3 رکنی پی ایف ایس اے کی ٹیم عمران خان سے کی گئی تفتیشی پیش رفت رپورٹ عدالت میں پیش کرے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ایف ایس اے ٹیم میں وقاص خالد، عابد ایوب اور علی رضا شامل ہیں، پی ایف ایس اے کی ٹیم گیٹ 5 سے اڈیالہ جیل کے اندر روانہ ہو گئی ہے۔
اڈیالہ جیل پہنچنے والوں میں ڈی ایس پی جاوید، انسپکٹر رانا اکمل، رانا ارحم اور عالم لنگڑیال شامل ہیں ، انسپکٹر رانا منیر، انسپکٹر محمد علی بھی اڈیالہ جیل پہنچنے والے افسران میں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ 15 جولائی کو لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے 12 مقدمات میں عمران خان کا 10 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا تھا۔
عمران خان کا تھانہ سرور روڈ میں 5 مقدمات میں جسمانی ریمانڈ دیا گیا، جب کہ تھانہ گلبرگ کے تین مقدمات میں اور تھانہ ریس کورس، مغلپورہ، شادمان اور تھانہ ماڈل ٹاؤن کے 1،1 مقدمے میں جسمانی ریمانڈ دیا گیا۔
واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف جناح ہاؤس، عسکری ٹاور اور تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات بھی ہیں، پولیس نے بارہ مقدمات میں بانی پی ٹی آئی پر اڈیالہ جیل میں ہی گرفتاری ڈالی تھی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان8 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور