پاکستان
جماعت اسلامی کو تحریک تحفظ آئین میں شمولیت کی دعوت، 25 مئی کے بعد بتائیں گے، حافظ نعیم
لاہور میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے وفد نے امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات کی ہے، جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور الیکشن میں مبینہ دھاندلی پر تبادلہ خیال ہوا۔
اپوزیشن رہنماؤں نے جماعت اسلامی کو تحریک تحفظ آئین میں شمولیت کی دعوت دی، حافظ نعیم الرحمان نے وفد کی جانب سے 8 مارچ کو سیمنار میں شرکت کی دعوت قبول کی۔
تحریک کا حصہ بننے کے حوالے سے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پچیس مئی کو مرکزی شوری کےاجلاس میں مشاورت کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔