کھیل
آئی پی ایل 16: شکست کیوں ہوئی؟ موہت شرما کی نیند اڑگئی، مسلسل سوچوں کا شکار
آئی پی ایل16 کے فائنل میں گجرات ٹائٹنز کی جانب سے آخری اوور کروانے والے موہت شرما ڈپریشن کا شکار ہو گئے۔
موہت شرما اپنے بیان میں کہتے ہیں کہ میرا مکمل فوکس آخری گیندوں پر تھا، میں نے یارکر کئے، پوری کوشش کی لیکن جدیجہ نے زبردست بیٹنگ کی لیکن اب میں سو نہیں پارہا ، مسلسل سوچتا رہتا ہوں کہ کیا الگ کرتا کہ ہم میچ جیت جاتے، مجھ سے کہاں سے غلطی ہو گئی ؟ یارکر کی جگہ سلو باؤنسر کر دیتا ، کچھ ایسا کرتا کہ میچ جیت جاتے۔
آئی پی ایل 16 کے فائنل میں چنئی سپر کنگز نے گجرات ٹائٹنز کو شکست دے کر پانچویں بار فائنل اپنے نام کیا ، گجرات ٹائٹنز کی جانب سے میچ کا آخری اوور موہت شرما نے کروایا، آخری اوور میں 13 رنز درکار تھے، موہت شرما نے زبردست گیند بازی کی اور پہلی چار گیندوں پر موہت شرما نے صرف 3 رنز دیئے ، لیکن رویندرا جدیجہ نے پانچویں گیند پر چھکا اور آخری گیند پر چوکا لگا کر موہت شرما کے ساتھ ساتھ گجرات ٹائٹنز کی جیت کا خواب بھی چکنا چور کر لیا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی