Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

استحکام پاکستان پارٹی کا مسلم لیگ ن سے 19 قومی اور 44 صوبائی اسمبلی سیٹوں پر ایڈجسٹمنٹ کا مطالبہ

Published

on

استحکام پاکستان پارٹی ( آئی پی پی) نے مسلم لیگ ن کے ساتھ سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کے لئے حلقوں اورامیدواروں کی فہرست مرتب کر لی۔

ذرائع نے بتایا کہ اسحاق خاکوانی، عون چودھری اور نعمان لنگڑیال پر مشتمل آئی پی پی کمیٹی نے  فہرست مرتب کی ہے، آئی پی پی کی کمیٹی نےقیادت اور پارٹی رہنماکی مشاورت سے فہرست مرتب کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی پی پی قیادت آج رات تک سیٹ ایڈجسٹمنٹ والی فہرست مسلم لیگ ن کی قائم کمیٹی کےحوالےکرے گی،آئی پی پی رہنماقومی اسمبلی کی 20نشستوں پرسیٹ ایڈجسٹمنٹ کی فہرست مسلم لیگ ن کودیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ قومی اسمبلی کے 19 حلقوں کا تعلق  پنجاب اور ایک کا کراچی سے ہے،آئی پی پی پنجاب اسمبلی کے 44حلقوں میں سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کی خواہش مند ہے،۔

ذرائع نے کہا کہ مسلم لیگ ن قومی اسمبلی کے جن حلقوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے معذرت کرے گی ان حلقوں میں صوبائی سیٹ  پر ایڈ جسٹمنٹ کی ڈیمانڈ کی جائے گی۔

آئی پی پی کےاجلاس میں مسلم لیگ ن سےسیٹ ایڈجسٹمنٹ کےفیصلےکی توثیق کی گئی تھی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین