ٹاپ سٹوریز
ایران: 48 گھنٹوں کے اندر 11 بلوچ شہریوں کو منشیات کے الزام میں پھانسی
ایک این جی او نے کہا ہے کہ ایران نے بلوچ اقلیت کے 11 افراد کو منشیات کے الزام میں 48 گھنٹوں کے اندر پھانسی دے دی، جو اس خطرے کی نشاندہی ہے کہ ایران میں اقلیتی کمیونٹی کو غیرمتناسب انداز میں نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
ناروے میں قائم ایران ہیومن رائٹس نے کہا ہے کہ 9 ایرانی بلوچ اور افغانستان کے 2 بلوچ شہریوں کو اتوار کی صبح اور منگل کی رات پھانسی کے پھندے پر لٹکایا گیا۔
اس گروپ نے مزید کہا کہ جولائی میں پورے ایران میں کل 61 پھانسیاں ریکارڈ کیں ،اس سال ملک میں اب تک 423 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے۔
مہم چلانے والوں نے ایران پر الزام لگایا کہ وہ 22 سالہ مہسا امینی کی موت کے بعد گزشتہ ستمبر میں شروع ہونے والی احتجاجی تحریک کے نتیجے میں سزائے موت کو پوری آبادی میں خوف پھیلانے کے لیے استعمال کر رہا ہے۔
آئی ایچ آر نے کہا کہ بلوچ اقلیت کے ارکان آبادی کا صرف دو سے چھ فیصد ہیں، وہ 2022 میں ہونے والی سزائے موت کا ایک تہائی حصہ تھے۔
ایران ہیومن رائٹس نے کہا کہ 30 جولائی سے یکم اگست کے درمیان صوبہ سیستان بلوچستان کے صدر مقام زاہدان کی مرکزی جیل میں آٹھ بلوچ مردوں کو منشیات کے الزام میں پھانسی دی گئی۔
اسی طرح کے الزامات کے تحت 31 جولائی کو مشرقی صوبہ خراسان کے شہر بیرجند کی ایک جیل میں ایک اور بلوچ شخص کو پھانسی دی گئی۔
ایران ہیومن رائٹس نے کہا کہ 30 سالہ محمد ارباب اور 32 سالہ اسد اللہ امینی، بلوچ نسل کے دو افغان شہریوں کو 30 اور 31 جولائی کو سیستان-بلوچستان کی زابل جیل میں خفیہ طور پر پھانسی دے دی گئی۔
انسداد منشیات کے قانون میں ترامیم کے بعد ایران میں منشیات سے متعلق الزامات پر 2018 میں پھانسیوں کی تعداد میں ڈرامائی طور پر کمی آئی لیکن 2021 کے بعد سے اس میں دوبارہ اضافہ ہوا ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور