Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

Uncategorized

ایران کے صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پاکستان میں اجنبیت کا احساس نہیں ہوا، ابراہیم رئیسی

Published

on

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ پاکستان میں آکر اجنبیت کا بالکل احساس نہیں ہوا،ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کے ساتھ دھڑکتے رہیں گے۔

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی آج صبح اسلام آباد سے لاہور پہنچے،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے  ابراہیم رئیسی کاا ستقبال  کیا،وزیراعلیٰ پنجاب نے ایرانی صدر سے صوبائی کابینہ ارکان کا تعارف کرایا،ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو بچوں نے گلدستہ پیش کیا،صوبائی وزرا مریم اورنگزیب،بلال یاسین،عظمیٰ بخاری  بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھیں۔

صدر ابراہیم رئیسی نے لاہور میں  مزار اقبال پر حاضری دی،پھولوں کی چادر چڑھائی،فاتحہ خوانی کی،خطیب بادشاہی مسجد عبدالخبیر آزاد نے مزار اقبال پر فاتحہ خوانی کرائی۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے شاعر مشرق ڈاکٹرعلامہ اقبال کو خراج عقیدت پیش کیا،پاکستان اورایران کےبرادرانہ تعلقات کی مزید مضبوطی کیلئے دعا کی گئی۔

ایران کے صدرابراہیم رئیسی کو مزار اقبال کے بارے میں بریفنگ دی گئی،ایران کےصدرابراہیم رئیسی کو شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ اقبال کے اشعار سنائے گئے، ایران کےصدر ابراہیم رئیسی کو خطیب بادشاہی مسجد  نے کتاب پیش کی۔

مزار اقبال پر حاضری کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ ایران کے سپریم لیڈر کی طرف سے پاکستان کے لوگوں کو سلام پیش کرتاہوں،علامہ اقبال نے امت مسلمہ کو نئی راہ دکھائی،علامہ اقبال کی شخصیت ہمارے لئے بہت اہم ہے،علامہ اقبال کی شاعری ایران اور پاکستان کے تعلقات میں پل کا کردارادا کرتی ہے۔

ایرانی صدر نے کہا کہ علامہ اقبال نے استعماریت کیخلاف آواز اٹھائی،اقبال کی شاعری میں وحدانیت اور محبت کا پیغام ملتا ہے۔

صدر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان مضبوط اور برادرانہ تعلق ہے،دونوں ممالک کا رشتہ  وقت کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط ہوگا،پاکستان میں آکر اجنبیت کا بالکل احساس نہیں ہوا،ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کے ساتھ دھڑکتے رہیں گے۔

ایران کے صدر نے کہا کہ غزہ سے متعلق اصولی مؤقف پر پاکستان کے کردار کو سراہتے ہیں۔

صدر ابراہیم رئیسی نے مزار اقبال پر مہمانوں کی کتاب میں  تاثرات قلمبند کئے،ایرانی صدر کو کامران لاشاری نے لاہور والڈ سٹی کی تاریخ  سے آگاہ کیا،کامران لاشاری نے ایرانی صدر کو لاہورکی تاریخی عمارتوں کی بحالی کے بارے میں آگاہ کیا۔

حماد سعید 14 برس سے شعبہ صحافت سے منسلک ہیں، مختلف اخبارات اور ٹی وی چینلز کے ساتھ کام کیا، اب اردو کرانیکل کے لاہور میں نمائندہ خصوصی ہیں، کرائم، کورٹس اور سیاسی امور کے علاوہ ایل ڈی اے، پی ایچ اے، واسا، کسٹمز، ایل ڈبلیو ایم سی کے محکموں کی رپورٹنگ کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین