Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

اسلام آباد: پنڈوری سیداں میں پولیس اور مطلوب ملزموں کے درمیان مقابلہ، ایک ملزم ہلاک، کئی زخمی

Published

on

اسلام آباد کے تھانہ کرپا کی حدود میں پنڈوری سیداں میں پولیس اور اشتہاریوں کے درمیان فائر نگ کا تبادلہ ہوا،ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کی۔۔جوابی کارروائی میں ایک ملزم ہلاک، متعدد زخمی ہوگئے۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق تھانہ کرپا کی حدود پنڈوری سیداں میں پولیس اور خطرناک کلاشنکوف گروپ کا آمنا سامنا ہوا۔

ملزموں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی، پولیس کی جوابی فائرنگ میں  ایک ملزم کے ہلاک اور متعدد زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کمانڈوز کی مزید نفری طلب کرلی گئی ، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سحری کے وقت آپریشن ہوا تھا۔

زخمی ملزم راولپنڈی کہوٹہ کی جانب فرار ہوئے، فرار ہونے والوں کی تلاش کیلئے کہوٹہ کے علاقے ڈنگور گاؤں آپریشن جاری ہے۔

کلاشنکوف گروپ اشتہاری اور ڈکیتوں پر مشتمل گروپ ہے جو اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان پہاڑی علاقوں میں رپوش تھا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین