Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

شدید دھند کی وجہ سے اسلام آباد کا فلائٹ شیڈول متاثر، 19 پروازیں منسوخ

Published

on

پنجاب میں شدید دھند کی وجہ ے اسلام آباد کا فلائٹ شیڈول بری طرح متاثر ہوا ہے،  آج 19 پرواز منسوخ کرنا پڑیں جبکہ  7 پروازیں متبادل ایئرپورٹس پرمنتقل کی گئیں۔

موسم کی خرابی کےباعث  کل 45 پروازیں منسوخ، 15 متبادل ایئرپورٹ پر منتقل کی گئیں۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق آج اسلام آباد کے لیے 5 غیر ملکی پروازیں کراچی اور لاہور اتار لی گئیں،دبئی سے پرواز پی کے 134 کو اسلام آباد میں لینڈنگ میں ناکامی کے بعد کراچی اتارا گیا، دمام اسلام آباد کی پرواز پی ایف 747 ری روٹ کر کے کراچی اتاری گئی۔

پی آئی اے کی شارجہ اسلام آباد کی پرواز پی کے 182 نے لاہور میں لینڈ کیا،ابوظہبی اسلام آباد کی پی آئی اے کی پرواز پی کے 162 بھی لاہور اتار لی گئی، جدہ ، ملتان کی پی آئی اے کی پرواز پی کے 840 بھی لاہور میں لینڈ ہوئی۔دبئی ،لاہور کی پرواز پی کے 204 کو اسلام اباد میں اتارا گیا۔

اسلام آباد سے گلگت اور اسکردو کی 4 پروازیں منسوخ کردی گئیں،اسلام آباد، کراچی کی پروازیں ای آر 502، 503 بھی منسوخ کرنا پڑیں، سیالکوٹ ،بحرین، دبئی کی 4 غیرملکی پروازیں جی ایف 772، 773 ای کے 618، 619 منسوخ کی گئیں۔

لاہور ،جدہ سعودی ایئر لائن کی پروازیں ایس وی 738 739 منسوخ کردی گئیں، لاہور، جدہ پی اے 471 اور کراچی ای آر 523 بھی منسوخ کر دی گئیں۔

ایوی ایشن ذرائع  کے مطابق کراچی، پشاور ای آر 554، 551 اور سکھر پی کے 536 537 بھی منسوخ کردی گئیں،نجی ایئر لائن کی ملتان سے جدہ کیلئے پرواز پی اے 871 بھی منسوخ کردی گئی۔

لاہور سے جدہ، دبئی، نجف، کراچی اورریاض کی پروازوں کی روانگی میں تاخیر ہوئی، دوحہ، دبئی، جدہ بحرین ارومکی کی پروازیں اسلام آباد سے وقت پر اڑان نہ بھرسکیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین