Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 2 مقدمات میں شیرافضل مروت کو گرفتار کرنے سے روک دیا

Published

on

Sher Afzal Marwat was released on an assurance not to cause trouble

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وکیل شیر افضل مروت کی خیبر پختونخوا میں درج دو مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور کرلی ۔عدالت نے پولیس کو شیر افضل مروت کی گرفتاری سے روک دیا۔

شیرافضل مروت کی 15 روزہ حفاظتی ضمانت منظورکی۔شیر افضل مروت کو پندرہ روز میں ضلع دیر کی متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم  دیدیا۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے سماعت کی، وکیل شیر افضل مروت اپنے وکیل نوید حیات ملک کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔

شیر افضل مروت کی ضلع دیر میں درج دو مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواست پر اعتراضات کے ساتھ سماعت ہوئی۔

عدالت نے شیر افضل مروت کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرتے ہوئے درخواست پر آج ہی ڈائری نمبر لگانے کی ہدایت کی۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ڈائری نمبر آج ہی لگ جائے گا آپکے کیس کو آج ہی سنیں گے، عدالت نے درخواست پر ڈائری نمبر لگنے تک سماعت میں وقفہ کردیا۔

خیبرپختونخوا میں کنونشن کرنے پر ضلع دیر میں شیر افضل مروت کے خلاف دو مقدمات درج ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین