Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو علیمہ خان کے خلاف کارروائی سے روک دیا

Published

on

عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کو ایف آئی اے سائبر کرائم اور انسداد دہشت گردی ونگ کے نوٹسز پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کو علیمہ خان کو ہراساں کرنے سے روک دیا ۔عدالت نے حکم دیا کہ ایف آئی اے میں کوئی شکایت یا انکوئری ہے تو اسکی رپورٹ علیمہ خان کو فراہم کی جائے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی۔

وکیل درخواست گزار شیرازرانجھا ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل علیمہ خان نے کہا ایف آئی اے کے پاس کوئی ایسا میٹیریل موجود نہیں جس سے سائبر کرائم ہوا ہو۔

وکیل صفائی نے استدعا کی کہ علیمہ خان کے خلاف جاری انکوائری یا شکایت کو خارج کیاجائے۔ چیف جسٹس نے کہا  پہلے رپورٹ منگوا لیتے ہیں دیکھتے ہیں انکوائری ہے بھی کہ صرف شکایت ہے۔ایف آئی اے آج ہی علیمہ خان کے خلاف انکوائری یا شکایت کی تفصیلات فراہم کرے، آپ کو رپورٹ کاپی مل جائے تو آپ اپنا جواب ایف آئی اے کو جمع کروادیں۔

چیف جسٹس نے ایف آئی اے کو حکم دیتے ہوئے  علیمہ خان کے خلاف کسی بھی تادیبی کارروائی سے روک دیا۔ عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین