پاکستان
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو علیمہ خان کے خلاف کارروائی سے روک دیا
عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کو ایف آئی اے سائبر کرائم اور انسداد دہشت گردی ونگ کے نوٹسز پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کو علیمہ خان کو ہراساں کرنے سے روک دیا ۔عدالت نے حکم دیا کہ ایف آئی اے میں کوئی شکایت یا انکوئری ہے تو اسکی رپورٹ علیمہ خان کو فراہم کی جائے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی۔
وکیل درخواست گزار شیرازرانجھا ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل علیمہ خان نے کہا ایف آئی اے کے پاس کوئی ایسا میٹیریل موجود نہیں جس سے سائبر کرائم ہوا ہو۔
وکیل صفائی نے استدعا کی کہ علیمہ خان کے خلاف جاری انکوائری یا شکایت کو خارج کیاجائے۔ چیف جسٹس نے کہا پہلے رپورٹ منگوا لیتے ہیں دیکھتے ہیں انکوائری ہے بھی کہ صرف شکایت ہے۔ایف آئی اے آج ہی علیمہ خان کے خلاف انکوائری یا شکایت کی تفصیلات فراہم کرے، آپ کو رپورٹ کاپی مل جائے تو آپ اپنا جواب ایف آئی اے کو جمع کروادیں۔
چیف جسٹس نے ایف آئی اے کو حکم دیتے ہوئے علیمہ خان کے خلاف کسی بھی تادیبی کارروائی سے روک دیا۔ عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔