Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

بلوچ جبری گمشدگی کیس میں نگران وزیراعظم 29 نومبر کو اسلام آباد ہائیکورٹ طلب

Published

on

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بلوچ جبری گمشدگی کمیشن کی سفارشات پر عملدرآمد کیس میں وزیر اعظم کو 29نومبر کو طلب کر لیا۔۔عدالت نے وزیر دفاع، وزیر داخلہ، سیکرٹری دفاع اور سیکرٹری داخلہ کو   بھی پیش ہونے کا حکم دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں بلوچ جبری گمشدگی کمیشن کی سفارشات پر عملدرآمد کیس کی سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے کی۔۔

عدالتی حکم پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے ریمارکس دیئے دوگل صاحب پہلے تو آپ کو بتا دیں کہ یہ کیس ہے کیا تاکہ صورتحال واضح ہو جائے۔۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے  منور دوگل  کو کیس کی تفصیل بتائی اور کہا کہ ہم نے  وزیراعظم کو معاملہ بھیجا تھا۔۔ وزیراعظم کو خود احساس ہونا چاہئے تھا، ہم سمجھے وہ آ کر کہیں گے یہ ہمارے بچے ہیں۔ آپ رپورٹ پڑھیں جو ہمیں پیش کی گئی ہے۔۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ جو بھی معاملہ ہو متعلقہ وزارت دیکھتی ہے یا سب کمیٹی کو بھیجا جاتا ہے۔کمیٹی پھر معاملہ وزیراعظم اور کابینہ کے ساتھ شیئر  کرتی ہے۔

عدالت  نے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے قائم وزرا کمیٹی کی رپورٹ مسترد کردی اور  لاپتہ افراد کی عدم بازیابی پر 29نومبر کو وزیراعظم کو طلب کرلیا۔

وزیر دفاع، وزیر داخلہ، سیکرٹری دفاع اور سیکرٹری داخلہ  کو بھی پیش ہونے کی ہدایت کر دی ۔۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین