Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

اسلام آباد پولیس نے ایمان مزاری اور علی وزیر کی گرفتاری کی تصدیق کردی

Published

on

اسلام آباد پولیس نے خاتون وکیل ایمان مزاری اور سابق رکن اسمبلی علی وزیر کو گرفتار کرنے کی تصدیق کر دی۔

اسلام آباد پولیس کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے علی وزیر اور ایمان مزاری کو گرفتار کرلیا ہے۔ دونوں ملزم اسلام آباد پولیس کو تفتیش کے لیے مطلوب تھے۔ ان کے خلاف تمام کارروائی قانون کے مطابق عمل میں لائی جائے گی۔

اسلام آباد پولیس کے بیان کہا گیا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے شعبہ تعلقات عامہ کی جاری کردہ خبر کو ہی درست تسلیم کیا جائے۔ اور اس ضمن میں پولیس سٹیشن سے کوئی شخص اس بارے میں بیان دینے کا مجاز نہیں۔

تاہم پولیس نے اپنے اس بیان میں یہ نہیں بتایا کہ ان دونوں کو کس مقدمے کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

جبکہ اسلام آباد پولیس کے ایک اہلکار نے بی بی سی کے نامہ نگار شہزاد ملک کو بتایا کہ ایمان مزاری اور علی وزیر کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ ترنول میں اداروں کے خلاف بیان دینے اور لوگوں کو اداروں کے خلاف اکسانے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ خاتون وکیل ایمان مزاری نے گذشتہ ہفتے اسلام آباد کے علاقے ترنول پر پشتون تحفظ موومنٹ کے ایک احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی تھی اور فوج پر تنقید اور اداروں کے خلاف سخت نعری بازی کی تھی۔

جبکہ اس سے قبل بھی پنجاب پولیس کی جانب سے ان کی والدہ اور سابق رکن اسمبلی شریں مزاری کو گرفتار کرنے کے بعد ایمان مزاری نے اس کا الزام سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پر عائد کرتے ہوئے انھیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

جس کے بعد فوج کی جیگ برانچ نے ان کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے یہ مقدمہ ختم کروایا تھا۔

یاد رہے کہ قبائلی ضلع شمالی وزیرستان سے سابق رکن اسمبلی اور پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما علی وزیر بھی گذشتہ دور حکومت میں دور زیر عتاب رہے اور متعدد مقدمات میں ڈیڑھ برس سے زائد عرصے تک جیل میں قید رہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین