دنیا

مغربی کنارے پر اسرائیل کے فضائی حملے، 4 فلسطینی شہید، 13 زخمی

Published

on

اسرائیل نے فلسطین کے مغربی کنارے کے شہر جنین پر فضائی حملے کئے ہیں، فضا سے زمین پر داغے گئے میزائلوں نے اب تک 4 فلسطینی شہریوں کو شہید ار 13 سے زیادہ کو زخمی کیا ہے۔ فلسطینی شہریوں کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے داغے گئے کم ازکم دس میزائل عمارتوں کو لگے، عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں اور دھواں آسمان کو چھونے لگا،اسرائیل کی آرمرڈ گاڑیاں بھی شہر کے وسیع مہاجر کیمپ کی طرف جاتی دیکھی گئیں۔

فلسطین کی ہلال احمر کے ڈائریکٹر محمد السعدی نے کہا کہ فضا سے حملے ہو رہے ہیں اور زمینی حملہ بھی کیا گیا، کئی گھروں اور مقامات کو بموں سے اڑا دیا گیا، ہر طرف دھواں ہی دھواں ہے۔

فلسطین کی ہیلتھ اتھارٹی کے مطابق ان حملوں میں کم از کم 4 فلسطینی شہید اور 13 زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں میں کئی خواتین ہیں جن کی حالت نازک ہے، ایک ایمبولینس ڈرائیور نے کہا کہ مہاجر کیمپ میں جکو کچھ ہو رہا ہے وہ حقیقی جنگ جیسا ہے، آسمان سے راکٹ برس رہے ہیں، جب بھی ہم مہاجر کیمپ گئے، پانچ سے سات ایمبولینسز زخمیوں سے بھری لائے۔

ایک اور واقعہ میں رملہ کے قریب اسرائیلی حملے میں ایک 21 سالہ نوجوان شہید ہو گیا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version