Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

اسرائیل کے پہلے سرکاری وفد کا سعودی عرب کا دورہ

Published

on

اسرائیل کا پہلا سرکاری وفد سعودی عرب کے دورے پر ہے، یہ وفد یونیسکو کے اجلاس کے لیے ریاض میں ہے۔ یہ انکشاف ایک اسرائیلی عہدیدار کے حوالے سے فرانسیسی خبر ایجنسی نے کیا۔اسرائیلی عہدیدار کا کہنا ہے کہ اسرائیل کا وفد پہلے عوامی طور پراعلان کردہ سعودی عرب کے دورے کے پر ہے۔

یہ دورہ، یونیسکو کی عالمی ثقافتی ورثہ کمیٹی کے اجلاس کے لیے، مستقبل میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے ممکنہ معمول پر آنے کے بارے میں قیاس آرائیوں کے موافق ہے۔

ایک اسرائیلی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر یونیسکو اجلاس کے دوران اے ایف پی کو بتایا، ہم یہاں آ کر خوش ہیں – یہ ایک اچھا پہلا قدم ہے،ہم یونیسکو اور سعودی حکام کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

عہدیدار نے بتایا کہ پانچ رکنی وفد نے دبئی کے راستے سفر کیا کیونکہ اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان کوئی براہ راست پروازیں نہیں ہیں۔انہوں نے اپنا ویزا اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم یونیسکو کے ذریعے حاصل کیا اور اتوار کو پہنچے۔

وفد، بشمول ایک سیکورٹی اہلکار، پیر کے روز یونیسکو کے اجلاس میں شامل ہوا، جو دوران اجلاس میزپر “اسرائیل” کے پرچم کے پیچھے بیٹھا تھا۔

اسرائیلی عہدیدار نے کہا کہ یہ دورہ بہت اچھا رہا ہے – وہ ہمارے ساتھ بہت اچھا سلوک کرتے ہیں۔

سعودی عرب اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا اور 2020 میں امریکہ کی ثالثی میں ہونے والے معاہدات ابراہیمی میں شامل نہیں ہوا، اسرائیل نے مملکت کے دو پڑوسیوں، متحدہ عرب امارات اور بحرین کے ساتھ  ان معاہدوں کے تحت تعلقات قائم کیے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین