پاکستان
جنید جمشید کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال ہو گئے
معروف نعت خوان اورماضی کے مقبول گلوکار جنید جمشید کی 7ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔
7دسمبرسن 2016 کوجنید جمشید بھی پی آئی اے کے اُس بدقسمت طیارے میں سوار تھے،جو چترال سے اسلام آباد آتے ہوئے حویلیاں کے قریب حادثے کا شکار ہوا۔
اس سانحے میں جاں بحق ہونے والے 52 سالہ جنید جمشید اپنی اہلیہ کے ہمراہ چترال میں تبلیغی دورے کے بعد اسلام آباد جا رہے تھے۔
3 ستمبرسن 1964کو کراچی میں پیداہونے والے جنید جمشید نے کیریئر کا آغاز میوزک بینڈ وائٹل سائنز سے کیا اورپہلے البم کی ریلیز نے انہیں شہرت کی ان بلندیوں تک پہنچایا جس کی مثال آج بھی ملنا مشکل ہے،البم میں شامل گیت دل دل پاکستان نے ریکارڈ قائم کیا۔
1999میں ریلیز کی گئی ان کی دوسری سولو البم کے کئی گیت اُس دور کے سپر ہٹس میں شامل رہے،تاہم سن 2002 میں اپنی چوتھی اورآخرے البم کے بعد اسلامی تعیلمات کی جانب ان کا رجحان بڑھنے لگا اورماضی کے پاپ اسٹارایک نعت خواں کے طورپرابھرتے نظر آئے۔
سن 2007 میں جنید جمشید کو 500بااثرمسلم شخصیات میں شامل کیاگیا جبکہ سن 2014 میں انہیں حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ امتیاز سے نوازاگیا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی