Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

شوبز

اسماعیل تارا کو مداحوں سے بچھڑے ایک سال ہو گیا

Published

on

نامور مزاحیہ اداکار اسماعیل تارا کی پہلی برسی آج منائی جارہی ہے،80 کی دہائی میں ٹیلی وژن پر چلنے والے ڈرامہ سیریز ففٹی ففٹی سے شہرت ملی۔

 چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے فنکار اسماعیل تارا کے انتقال کو ایک سال بیت گیا،انھوں نے فنون لطیفہ کے فلم،ٹی اور اسٹیج تینوں پر اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا۔

اسماعیل تارا کا اصل نام محمد اسماعیل مرچنٹ تھا،وہ 16 نومبر1949 کو کراچی  میں پیدا ہوئے،فنکارانہ سفرکی شروعات سن 1964 میں پندرہ سال کی عمر میں اسٹیج ڈرامے سے کیا۔

سن 73 میں ضیاء محی الدین میں شو میں پرفارمنس کے بعد ان پر ٹیلی وژن پر کردار نگاری کے لیے راہیں ہموار ہوئیں اور شعیب منصور اور انور مقصود کے سن 80 کی دہائی میں مشہور ڈرامہ سیریز ففٹی ففٹی میں پرفارمنس کے بعد انھیں بے پناہ شہرت ملی۔

مذکورہ ڈرامے میں ماجد جہانگیر اور اسماعیل تارا کی مزاحیہ جوڑی نے لوگوں کو محظوظ کیا، اسماعیل تارا نے ٹی وی ڈراموں کے علاوہ فلم میں بھی دھاک  بیٹھائی۔

سلوراسکرین پربہترین اداکاری پرانھیں 5مرتبہ بہترین مزاحیہ اداکارکے نگارایوارڈ سے نوازاگیا،انکے مشہور ڈراموں میں ففٹی ففٹی کے علاوہ ربڑ بینڈ،یہ زندگی ہے،ون وے ٹکٹ ،دہلی کالونی،اسماعیل ٹائم اوراسٹیج ڈرامے شامل ہیں۔

اسماعیل تارا کافی عرصے سے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے،وہ اسپتال میں زیرعلاج تھے جہاں 24 نومبر سن 2022کو تہتربرس کی عمر میں خالق حقیقی سے جاملے تھے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین