ٹاپ سٹوریز
بتایا جا رہا ہے 3 بار وزیراعظم رہنے والا چوتھی بار اقتدار سنبھال کر مشکلات سے نکالے گا، بلاول بھٹو زرداری
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہمیں بتایا جارہا ہے کہ 3 بار وزیرِ اعظم بننے والا چوتھی بار وزیرِ اعظم بن کر ملک کو مشکلات سے نکالے گا۔
کوئٹہ میں بلوچستان ہائی کورٹ بار سے خطاب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ تاہم ملک کے عوام اور بالخصوص بلوچستان کے لوگ 8 فروری کو ان لوگوں کو سرپرائز دیں جنہوں نے اپنا فیصلہ لے لیا ہے اور ملک کی قسمت ان دو لوگوں کے حوالے نہ کریں جنہوں نے نفرت اور تقسیم کی سیاست کی۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ملک کے فیصلے ملک کے عوام کو کرنے دیے جائیں اور وہ جانتے ہیں پاکستان کے عوام جب فیصلہ لے لیتے ہیں تو دنیا کی کوئی طاقت انہیں نہیں روک سکتی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں بتایا جارہا ہے کہ جو پہلے تین بار وزیرِ اعظم بنا وہ چوتھی بار وزیرِ اعظم بن کر ملک کو مشکلات سے نکالیں گے اور ایک دوسرے شخص کے بارے میں بھی کہا جارہا ہے جس نے وزیرِ اعظم ہوتے ہوئے لاپتہ افراد کے ایشو کو کمزور کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان کے عوام پر بھروسہ کیا ہے، ہمیں یقین ہے کہ آپ ہمیں سنیں گے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ اقتدار میں آکر نئی تاریخ رقم کریں گے، ہمیں روایتی سوچ، پرانی سیاست اور حکمرانی کی سوچ کو چھوڑنا پڑے گا، ہمیں اپنے عوام کے مفاد کے لیے سوچنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں عوام کو معیشت، معاشرت اور سیاست میں حصہ دار بنانا پڑے گا، ہم بلوچستان کے عوام کو ان کا حق دلوائیں گے، وفاقی سطح پر جو جماعت میدان میں کھڑی ہے وہ پیپلز پارٹی ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی