Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

ہر معاملے پر امریکا کے ساتھ اتفاق رائے ضروری نہیں، معلوم نہیں آئی ایم ایف کو دشمن بنا کر پیش کیوں کرتے ہیں؟ وزیراعظم

Published

on

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ضروری نہیں کہ امریکا کے ساتھ ہر معاملے پر اتفاق ہو، ممالک کےدرمیان امور پر اتفاق اور اختلاف رہتا ہے، امریکا کے ساتھ طویل مدتی شراکت داری چاہتے ہیں۔

اسلام آباد میں ہارورڈ یونیورسٹی کے طلبہ سے گفتگو میں نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ امریکا کے ساتھ مثبت اور تعمیری تعلق ہے،موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات کا مقابلہ کرنے کیلئے امریکا سے قریبی تعاون چاہتے ہیں،ریاست اور عوام کے درمیان ایسے سماجی معاہدے پر یقین رکھتے ہیں جہاں حقوق کا تحفظ ہو،امریکی معاشرہ ایک متنوع حیثیت کا حامل ہے،گزشتہ 200 برسوں میں امریکا نے زبردست ترقی کی،باقی ممالک کیلئے امریکی ترقی سےسیکھنے کے مواقع ہیں۔

نگران وزیراعظم انوارالحق نے کہا کہ امریکا کے ساتھ مل کر پاکستان نے طویل جنگ لڑی ہے،ہم نے مل کر عالمی امن کیلئے بہت اہم کردارادا کیا ہے،پہلے ہمارے پڑوس میں ایک بڑی سپر پاور روس موجود رہا، امریکا کی قیادت میں مغربی ممالک کا بڑا اتحاد بھی ہمارے پڑوس میں رہا۔

نگران وزیراعظم نے کہا کہ  ہر ذمہ دار معاشرےکی طرح  ہم بھی اپنے شہریوں کی فلاح و بہبود چاہتے ہیں،جغرافیائی محل وقوع کی وجہ سے عالمی طاقتوں کی ہمارے پڑوس میں موجودگی کاہم پر گہرااثرہوا، معلوم نہیں آئی ایم ایف کو ایک دشمن کےطور پر کیوں پیش کیا جاتا ہے؟وسائل اور اخراجات میں توازن نہ ہونا ہمارا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔

انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ  پاکستانی ڈاکٹر امریکی معاشرے میں ہماری پہچان ہیں،پاکستان اپنے ڈاکٹرز کی اعلیٰ تعلیم اور معیاری تربیت پر بہت خرچ کرتا ہے،پاکستانی ڈاکٹرز اپنی مہارت کی وجہ سے دنیا میں جانے جاتے ہیں،بہتر مواقع کی تلاش میں ملک سے باہر جانا کوئی انہونی بات نہیں،60 اور 70 کی دہائی میں بھارت سے پڑھے لکھے نوجوان ملک سے باہر گئے،30 سال بعد وہی لوگ اپنے ملک کا قیمتی اثاثہ ثابت ہوئے،ضروری ہے کہ ہمارے نوجوان جہاں بھی جائیں کامیاب ہوں۔

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ حکومت کی تبدیلی آئینی طریقےسے عمل میں آئی، جمہوریت اور عددی بنیاد پر آمریت میں فرق جاننا ضروری ہے،ہمارے پڑوس میں بھی جمہوریت کے نام پر یہی کچھ ہورہا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین