تازہ ترین
افواج پاکستان یا کابینہ کے ارکان کو طلب کرنا عدالت کا مینڈیٹ نہیں، وفاقی وزیر قانون
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ افواج پاکستان کے لوگوں کو یا کابینہ کو بلائیں گے یہ عدالت کا مینڈیٹ نہیں، آئین پاکستان وزیراعظم اور ان کی کابینہ کو تحفظ فراہم کرتے ہیں، یہ کہنا کہ کابینہ اجلاس یہاں کراؤں گا ، کابینہ کو نیچا دکھانے جیسا ہے، حکومت نے پولیس اسی لیے رکھی ہے کہ لوگوں کے حقوق کا تحفظ کرے۔
وفاقی وزیر قانون نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کو وفاقی حکومت سے درکار ہر قسم کا تعاون فراہم کیا جائے گا، عدالتوں نے آئین و قانون کے مطابق انصاف فراہم کرنا ہے، عدالتوں کے معاملات عدالتوں میں ہی حل ہوتے ہیں، عدالت سے سنسنی خیز خبریں باہر نکلنا غیر مناسب ہے۔
انہوں نے کہا کہ سرحدوں اور ملک کے اندر چیلنجز پر قابو پانا افواج پاکستان کی ذمہ داری ہے، آج جس طرح کے ریمارکس آئے مجھے اس سے تکلیف ہوئی، یہ سنجیدہ مقدمہ ہے اور اسے سنجیدگی سے آگے بڑھنا چاہیئے، آئین پاکستان نے اختیارات کی تقسیم کو واضح کررکھا ہے۔
وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ پاکستان کو درپیش معاشی چیلنجز سب کے سامنے ہیں، یہ وقت سب کے متحد ہونے کا ہے، مصنف تو تحمل مزاج ہوتا ہے، آئین اور قانون کے مطابق فیصلے کرتا ہے،پاکستان کو قرضوں کے دلدل سے نکالنے کے لیے غیر ملکی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں عدلیہ ہو یا سیاستدان سب کو تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیئے، ججز کا اپنا کوڈ آف کنڈکٹ ہے، ہمیں اپنی ذمہ داریاں نبھانی ہیں، لاپتہ افراد جیسے کیسز ہر ملک میں ہوتے ہیں، عدالت سے جو ریمارکس کی رپورٹنگ ہوتی ہے وہ نامناسب ہے۔
شاعر احمد فرہاد کے حوالے سے اعظم نذیر تارڑ نے کا کہ احمد فرہاد کی گمشدگی کا کیس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چل رہا ہے، مجھے تکلیف ہوئی جس طرح ریماکس میڈیا میں آئے، پاکستان کے نظام حکمرانی میں اختیارات کا تعین واضح ہے، انتظامیہ، مقننہ اور عدلیہ نے اپنا اپنا کام کرنا ہے۔
وفاقی وزیر قانون نے مزید کہا کہ سنسنی خیز خبریں باہر نکال کر بے چینی پھلانا نامناست ہے، عدالتی معاملات عدالت کے اندر حل ہوتے ہیں، یہ سنجیدہ مقدمہ ہے جو سنجیدگی سے آگے بڑھنا چاہیئے، آرٹیکل 191 افواج پاکستان کے حوالے سے واضح ہے، آرٹیکل 248 وزیراعظم اور کابینہ کو تحفظ فراہم کرتا ہے، وزیراعظم اور کابینہ قانونی کارروائی سے مستثنی ہوتے ہیں، شاید رپورٹنگ میں کہیں کوئی کمی بیشی ہوئی ہو۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی