تازہ ترین
پی ایس ایل کے دوران ویمن ٹیموں کے نمائشی میچ نہ ہونے کا افسوس ہے، بسمہ معروف
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے دوران ویمن ٹیموں کے نمائشی میچز نہ ہونے کا افسوس ہے۔
بسمہ معروف نے کنئیرڈ کالج لاہور کے سالانہ اسپورٹس ڈے میں بیٹی کے ساتھ شرکت کی۔
بسمہ معروف نے کہا کہ ویمن کرکٹرز کے لیے پی ایس ایل کی طرز پر لیگ کا ہونا بہت ضروری ہے، گزشتہ سال پی ایس ایل کے دوران ہمارے نمائشی میچز ہوئے تھے، غیر ملکی کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی تھی، رواں سیزن میں ہمارے نمائشی میچز کرانے کا وعدہ کیا گیا تھا لیکن بدقسمتی سے پی ایس ایل کے دوران ہمارے نمائشی میچز نہیں ہو ئے۔
بسمہ معرو نے کہا کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کے ساتھ کھیل کر بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈریسنگ روم شیئر کرنے سے بھی فائدہ ہوتاہے، اسکلز بہتر ہوتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ اس کے بعد ہمارے ریزلٹس میں بہتری آئی تھی۔
بسمہ معروف نے کہا کہ آئندہ ماہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز بڑی اہمیت کی حامل ہے۔ کوشش ہو گی کہ نیوزی لینڈ کے ٹور میں جو مومنٹم بنا ہوا تھا اس کے مطابق کھیلیں۔
پی ایس ایل کے حوالے سے بسمہ معروف نے کہا کہ تمام ٹیمیں ہماری اپنی ہیں، اسلام آباد یونائیٹڈ کی برانڈ ایمبیسیڈر ہوں اس لیے اسے اسپورٹ کر رہی ہوں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی