کھیل
جیکب اورم 7 اکتوبر سے نیوزی لینڈ کے باؤلنگ کوچ کا عہدہ سنبھالیں گے
سابق آل راؤنڈر جیکب اورم 7 اکتوبر سے نیوزی لینڈ کے باؤلنگ کوچ کا عہدہ سنبھالیں گے، یہ بات نیوزی لینڈ کرکٹ کی گورننگ باڈی نے جمعرات کو بتائی۔
46 سالہ اورم نے 11 سال تک بطور کھلاڑی نیوزی لینڈ کی نمائندگی کی اور اس سے قبل ملک کی اے ٹیم اور خواتین کی ٹیم کے باؤلنگ کوچ کے طور پر خدمات انجام دیں۔
اورم نے ایک بیان میں کہا، "ایک ایسی ٹیم کے ساتھ دوبارہ شامل ہونا جو میرے لیے بہت معنی رکھتی ہے اور میری زندگی کا ایک بڑا حصہ رہی ہے، ایک حقیقی اعزاز ہے۔”