Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین نے سر میں گولی مار کر خودکشی کر لی

Published

on

جہانگیر ترین کے بھائی اور پی ایس ایل فرنچائز مالک عالمگیر ترین نے خودکشی کرلی. ملتان سلطانز کے سی ای او حیدر اظہر نے عالمگیر ترین کی وفات کی تصدیق کردی۔

عالمگیر ترین لاہور کے علاقے گلبرگ میں رہائش پذیر تھے،عالمگیر ترین کی رہائش صدیق ٹریڈ سینٹر گلبرگ کے قریب آرچرڈ اپارٹمنٹس میں تھی۔ ان کی عمر 62 سال تھی۔

حیدر اظہر کا کہنا ہے کہ عالمگیر ترین انتہائی اچھی شخصیت تھے سمجھ سے باہر ہے انکی موت کیسے اچانک واقع ہوگئی۔

عالمگیر ترین نے شادی نہیں کی تھی اور وہ اکیلے رہتے تھے۔

عالمگیر ترین کی خودکشی کی اطلاع پر فرانزک کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، کہا جا رہا ہے کہ خودکشی سے پہلے عالمگیر ترین  نے ایک خط بھی چھوڑا۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمگیر ترین نے پستول سے اپنے سر میں گولی ماری۔

 پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمگیر ترین نے خودکشی سے قبل ایک تحریر بھی چھوڑی ہے جس میں انہوں نے اپنی بیماری کا ذکر کیا ہے۔پ عالمگیر ترین کی منگنی ہوئی تھی اور وہ دسمبر میں شادی کرنے جا رہے تھے۔

عالمگیر ترین معروف بزنس مین اور پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کی ٹیم ملتان سلطانز کے مالک اور مینیجنگ ڈائریکٹر تھے۔

عالمگیر خان ترین شمیم اینڈ کمپنی (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے مینیجنگ ڈائریکٹر تھے، جو جنوبی پنجاب کے لیے پیپسی کو کی آفیشل بوٹلر اور فرنچائز ہے۔

عالمگیر ترین ملک کا سب سے بڑا پانی صاف کرنے کا پلانٹ بھی چلارہے تھے۔

عالمگیر ترین خان نے برکلے کی یونیورسٹی آف کیلیفورنیا سے بیچلر کیا اور بعد میں معروف ییل یونیورسٹی سے ماسٹرز کی ڈگری مکمل کی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین