Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

75 سال بعد جیل کلچر تبدیل،قیدیوں کو سرجھکانے، جوتے اتارنے پر مجبور نہیں کیا جائے گا، آئی جی جیل کا حکم

Published

on

انگریز دور کا جیل کلچر تبدیل کرنے کے لیے آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر نے مراسلہ جاری کردیا۔

جیل میں دورہ کے دوران  سپرنٹنڈنٹ کے سامنے قیدیوں کو سرجھکانا،جوتے اتارنا اور زمین پر بیٹھنا پڑتا تھا،آئی جی جیل پنجاب نے اس کلچر کو ختم کرنے کا حکم دیا ہے۔

آئی جی جیل خانہ جات کے مراسلے میں کہا گیا کہ اعلیٰ حکام کے دورہ کے دوران قیدیوں کو زمین پر بٹھانے کی بجائے بنچ فراہم کئے جائیں، سپرنٹنڈنٹ جیل، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اور دیگر اعلیٰ شخصیات کے دورے کے دوران کوئی بھی قیدی اپنا سر نہیں جھکائے گا۔

مراسلہ میں کہا گیا کہ سپرنٹنڈنٹ جیل کے سامنے پیشی کے عمل کے دوران قیدیوں کو جوتے اتارنے پر مجبور نہیں کیا جائے گا۔ تمام جیل سپرنٹنڈنٹس غیر انسانی سلوک ختم کرنے کے لئے دورہ کی ویڈیوز اور تصاویر ہفتہ وار ریکارڈ کریں گے۔

مراسلہ میں کہا گیا کہ ویڈیوز اور تصاویرہفتہ میں کم از کم ایک بار آئی جی جیل کوشئیر کی جائیں گی۔

حماد سعید 14 برس سے شعبہ صحافت سے منسلک ہیں، مختلف اخبارات اور ٹی وی چینلز کے ساتھ کام کیا، اب اردو کرانیکل کے لاہور میں نمائندہ خصوصی ہیں، کرائم، کورٹس اور سیاسی امور کے علاوہ ایل ڈی اے، پی ایچ اے، واسا، کسٹمز، ایل ڈبلیو ایم سی کے محکموں کی رپورٹنگ کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین