Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

جماعت اسلامی نے بجلی کی لوڈشیڈنگ اور بھاری بلوں کے خلاف کل ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا

وزیر خزانہ کی کیا حیثیت کہ وہ وہ ملکی اداروں کو پرائیوٹ کرنے کا کہے بجٹ حقیقت میں عوام دشمن بجٹ ہے

Published

on

If the electricity rate can be reduced in Punjab, why not in Sindh? Hafiz Naeemur Rehman

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی، ن لیگ اور ایم کیو ایم کی لڑائی نورا کشتی ہے یہ عوام کے لیے نہیں اپنی وزارتوں کے لیے لڑ رہے ہیں وزیر خزانہ کی کیا حیثیت کہ وہ وہ ملکی اداروں کو پرائیوٹ کرنے کا کہے بجٹ حقیقت میں عوام دشمن بجٹ ہے آئی ایم ایف پیکج بیل آوٹ نہیں غلامی کا طوق ہے ساہیوال واقعہ پر مویم نواز کا بادشاہی طرز عمل قابل مذمت ہے، جس پر انہیں سرعام معافی مانگنی چاہیے، بجلی کی شدید لوڈشیڈنگ اور بھاری بھر بلوں کے خلاف جماعت اسلامی کل ملک گیر احتجاج کرے گی۔

لاہور پارٹی سیکرٹریٹ منصورہ میں دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت کا پیش کردہ بجٹ عوام دشمن ہے پیپلزپارٹی، ن لیگ اور ایم کیو ایم کے درمیان نوراں کشتی چل رہی ہے ان کے آپس میں روٹھنے سے عوام کو کچھ نہیں ملتا بلکہ یہ اپنی وزارتوں کے لیے ایسا کر رہے ہیں، ساہیوال واقعہ میں جس طرح ہتھتکریاں لے جا کر مریم نواز کا طرز عمل تھا وہ باعث شرم ہے، ہم اس بادشاہی طرز عمل کی مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس پر سرعام معافی مانگیں۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ گندم کی خریداری نہ کرنے کا صلہ یہ ہے کہ اب کپاس بھی چھوٹے پیمانے پر کاشت کی جا رہی ہے ، ہمیں بتایا جائے کہ وزیر خزانہ کون ہوتا ہے جو یہ کہے کہ ملکی ادارے پرائیوٹائز کر دینے چاہئیں، آئی ایم ایف کا پیکج بیل آوٹ نہیں بلکہ غلامی کا طوق ہے، آئی پی پیز معاہدے کو سامنے لایا جائے اور جو اس میں ملوث ہیں انہیں کٹہرے میں لایا جائے، دفعہ 144 انگریز کی بنائی گئی دفعہ ہے جسے ہم نہیں مانتے، بجلی کی لوڈشیڈنگ اور بھاری بھر بلوں کے خلاف جماعت اسلامی کل ملک گیر پر امن احتجاج کرے گی۔
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ہجوم کو کوئی اختیار نہیں کہ وہ اپنی عدالت لگائے، دوبئی لیکس پر سوائے جماعت اسلامی کےسب خاموش ہیں، پاک چین دوستی مضبوط ہونی چاہیے لیکن اس میں پہلے پاکستان کے مفادات کو مخلوظ حاضر رکھنا چاہیے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین