Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

جماعت اسلامی کراچی نے الیکشن نتائج مسترد کر دیئے، دھرنوں کا اعلان

Published

on

جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے نتائج کو مسترد کرتے ہوئے دھرنوں کا اعلان کردیا۔

حافظ نعیم الرحمان کہتے ہیں کراچی سے جماعت اسلامی اور آزاد امیدوار جیت رہے تھے ایم کیو ایم پاکستان کا نام و نشان نہیں تھا۔ فارم 45 سے فارم 47 کے دوارن ہی عوام کا مینڈیٹ چوری ہوگیا۔

پریس کانفرنس کے دوران حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا عام انتخاب 2024 عوامی الیکشن نہیں رہا،شہر میں ایک بار پھر زبردستی عوام میں غیرمقبول سیاسی جماعتوں کو مسلط کیا جارہا ہے۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا یہ انتخابات بھی آر و اور ڈی آر اوز کے بن گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن تماشا بنا ہوا ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے نتائج مسترد کرتے ہوئے دھرنوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کے جو بھی دھرنوں میں شامل ہونا چاہے ہوسکتا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین