Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

جماعت اسلامی نے حکومت کی ٹیکنیکل ٹیم سے مذاکرات سے انکار کردیا

Published

on

جماعت اسلامی اورحکومت کے درمیان چارٹر آف ڈیمانڈ پر حکومت کی جانب سے جماعت اسلامی کی مذاکراتی ٹیم سے رابطہ کیا گیا ۔ذرائع کے مطابق حکومت نے دو رکنی ٹیکنیکل کمیٹی سے ملاقات پر اصرارکیا۔ٹینیکل ٹیم سے ہمیں ملاقات کی ضرورت نہیں،مطالبات حکومتی کمیٹی کو بتا چکے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے جماعت اسلامی کی مذاکراتی ٹیم سے رابطہ کیا اور حکومت کی جانب سے دو رکنی ٹیکنیکل کمیٹی سے ملاقات پر اصرار کیا۔

جماعت اسلامی ذرائع نے کہا کہ حکومت پر واضح کیا گیا کہ ٹینیکل ٹیم سے ہمیں ملاقات کی ضرورت نہیں،ہم اپنے تمام مطالبات حکومتی کمیٹی کے سامنے رکھ چکے ہیں۔

جماعت اسلامی ذرائع نے کہا کہ حکومتی ٹیم پر واضح کیا گیا کہ اگر حکومت چارٹرآف ڈیمانڈز پر تیاری کیساتھ مذاکرات پر تیار ہو تو ٹینیکل ٹیم بھی لے آئے۔

جماعت اسلامی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت پر واضح کردیا دھرنا عوامی مطالبات کے تسلیم کرنے تک جاری رہے گا، حکومت نے سنجیدگی نہ دکھائی تو ڈی چوک ہی نہیں پارلیمنٹ تک جاسکتے ہیں۔

جماعت اسلامی کا لیاقت باغ چوک مری روڈ پر دھرنا آج پانچویں روز بھی جاری ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین