تازہ ترین
جماعت اسلامی نے حکومت کی ٹیکنیکل ٹیم سے مذاکرات سے انکار کردیا
جماعت اسلامی اورحکومت کے درمیان چارٹر آف ڈیمانڈ پر حکومت کی جانب سے جماعت اسلامی کی مذاکراتی ٹیم سے رابطہ کیا گیا ۔ذرائع کے مطابق حکومت نے دو رکنی ٹیکنیکل کمیٹی سے ملاقات پر اصرارکیا۔ٹینیکل ٹیم سے ہمیں ملاقات کی ضرورت نہیں،مطالبات حکومتی کمیٹی کو بتا چکے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے جماعت اسلامی کی مذاکراتی ٹیم سے رابطہ کیا اور حکومت کی جانب سے دو رکنی ٹیکنیکل کمیٹی سے ملاقات پر اصرار کیا۔
جماعت اسلامی ذرائع نے کہا کہ حکومت پر واضح کیا گیا کہ ٹینیکل ٹیم سے ہمیں ملاقات کی ضرورت نہیں،ہم اپنے تمام مطالبات حکومتی کمیٹی کے سامنے رکھ چکے ہیں۔
جماعت اسلامی ذرائع نے کہا کہ حکومتی ٹیم پر واضح کیا گیا کہ اگر حکومت چارٹرآف ڈیمانڈز پر تیاری کیساتھ مذاکرات پر تیار ہو تو ٹینیکل ٹیم بھی لے آئے۔
جماعت اسلامی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت پر واضح کردیا دھرنا عوامی مطالبات کے تسلیم کرنے تک جاری رہے گا، حکومت نے سنجیدگی نہ دکھائی تو ڈی چوک ہی نہیں پارلیمنٹ تک جاسکتے ہیں۔
جماعت اسلامی کا لیاقت باغ چوک مری روڈ پر دھرنا آج پانچویں روز بھی جاری ہے۔