Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ کے سامنے جماعت اسلامی کا دھرنا، مسئلہ کے حل کے لیے 4 دن کی ڈیڈلائن

Published

on

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے فرسٹ ایئر کے بدترین نتائج کے خلاف جماعت اسلامی نے انٹرمیڈیٹ بورڈ آفس کے باہر دھرنا دے دیا۔دھرنے میں طلباء اور والدین کی بڑی تعداد شریک ہے۔امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم بھی احتجاج میں پہنچ گئے۔

حالیہ فرسٹ ایئر کے نتائج میں 44 ہزار سے زائد طلباء فیل ہوئے ہیں، حالیہ فرسٹ ایئر کے تمام گروپوں کے نتائج میں فیل ہونے والے طلباء کا تناسب 64 فیصد تھا

دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ طلبہ کے ساتھ نا انصاف کی گئی مستقبل تباہ کیا گیا،وڈیروں تم نے ظلم کیا ہے اب حساب دینا ہو گا،تعلیم کا نظام تم نے تباہ کر دیا ہے۔312 ارب کا بجٹ زرداری نے ہڑپ کیا ہے تم کو حساب دینا ہو گا۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کراچی اگر ٹیکس دیتا ہے تو ملک چلتا ہے،کراچی کے نوجوانوں کے ساتھ یہ سلوک ناانصافی ہے،ساٹھ فیصد بچوں کو فیل کر دیا۔ بلاول تم سے بدلہ لیں گے،بلاول تم انتخابی، جمہوری اور سیاسی ڈاکو ہو۔تعلیمی نظام میں امیروں کے لئے تم نے سسٹم ہی الگ کردیا ہے اور مڈل کلاس اور غریبوں کے لئے کیا کیا،تم نے تمام بورڈز کو تباہ کردیا جو بھرتیاں کررہے ہو وہ بھی ہمیں پتا ہے،جب کوئی پرنسپل ریٹائر ہوجاتا ہے تو تم اندروں سندھ سے لا کر بٹھادیتے ہو،میں لسانی بات نہیں کررہا یہاں ہر زبان کے بچے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ تمام محکموں میں پسندیدہ لوگ بھرتے ہو کیا اس شہر کے لوگوں نے کچھ نہیں کیا،شہر کو جنگل بنا دیا گیا ہے،کتنے لوگوں کو اب تک انصاف نہیں مل سکا،یہ بچے دھکے کھارہے ہیں،اس نظام کو ہم منظر عام پر لائیں گے،عدالت تو بہت بڑے بڑے فیصلے کررہی ہے،مقبول باقر صاحب آپکا بیان سن کر انتہائی افسوس ہوا،کیا آپکو اپنی اس نوجوان نسل کا کوئی خیال نہیں،مایوسی ان بچوں کے چہروں پر آشکار ہے،یہ بھی ہمیں معلوم ہے کہ ضیاء الدین بورڈ کیا ہے،یہ جو دھندا بازی ہے اس کو بند ہونے کہ ضرورت ہے،چار روز کا وقت انٹر بورڈ کراچی کو دیتے ہیں،اگر مسئلہ حل نہ ہوا چار روز بعد پھر وزیر اعلیٰ ہاؤس پر مارچ کرینگے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین