تازہ ترین
کہنی کی چوٹ کی وجہ سے ایک سال سے ٹیم سے آؤٹ جوفرا آرچر ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے انگلینڈ سکواڈ میں شامل
انگلینڈ کے فاسٹ بالر جوفرا آرچر کو طویل عرصے سے کہنی کی چوٹ سے صحت یاب ہونے کے بعد آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی عارضی اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔
29 سالہ کھلاڑی ایک سال سے انگلینڈ کے لیے نہیں کھیلے ہیں لیکن جون میں کیریبین اور امریکا میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں ان کی واپسی موجودہ چیمپئنز کے لیے حوصلہ افزائی کا باعث ہوگی۔
لنکا شائر کے بائیں ہاتھ کے اسپننگ آل راؤنڈر ٹام ہارٹلی اسکواڈ میں واحد ان کیپڈ کھلاڑی ہیں جبکہ سرے کے بلے باز ول جیکس اس سے پہلے کسی آئی سی سی ورلڈ کپ میں شامل نہیں ہوئے ۔
تاہم، آل راؤنڈر کرس ووکس کے لیے کوئی جگہ نہیں بنی، جو انگلینڈ کی ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیموں کا حصہ تھے، جب کہ بلے باز ڈیوڈ ملان کو بھی جگہ نہیں دی گئی۔
آرچر کے ساتھ ساتھ 2022 میں پاکستان کے خلاف فائنل کھیلنے والے فاسٹ بولر کرس جارڈن بھی شامل ہیں۔
انگلینڈ 22 مئی کو ہیڈنگلے میں پاکستان کے خلاف چار میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ساتھ ٹورنامنٹ کی تیاری کرے گا۔
وہ 4 جون کو اسکاٹ لینڈ کے خلاف بارباڈوس میں اپنے ٹورنامنٹ کا آغاز کریں گے۔
اسکواڈ: جوس بٹلر کپتان، معین علی، جوفرا آرچر، جوناتھن بیرسٹو، ہیری بروک، سیم کرن، بین ڈکٹ، ٹام ہارٹلی، ول جیکس، کرس جارڈن، لیام لیونگ اسٹون، عادل راشد، فل سالٹ، ریس ٹوپلی، مارک ووڈ۔