پاکستان
پاکستان نیوی اور قطر کی بحریہ کے سپیشل سروسز گروپس کی مشترکہ مشقیں مکمل
پاکستان بحریہ اور قطری بحریہ کی اسپیشل فورسزکے مابین دو طرفہ مشق کراچی میں اختتام پذیرہوگئی۔
پاکستان نیوی اسپیشل سروس گروپ اور قطری نیول اسپیشل فورسز کے مابین دو طرفہ مشق محارب البحر کے چھٹے ایڈیشن کا کراچی میں انعقاد کیا گیا۔ یہ مشق ہر سال متبادل طور پر پاکستان اور قطر میں منعقدکی جاتی ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق دو ہفتوں تک جاری رہنے والی مشقوں میں فراگ مین آپریشنز، کوآرڈینیٹڈ میری ٹائم انٹرڈکشن آپریشنز، شپ وزٹ۔ بورڈ- سرچ اینڈ سیزر(SVBSS) ، اسنائپر ویپن فائرنگ، انسداد دہشتگردی کی ٹریننگ، کلوز کوارٹر کامبٹ (CQC) ، فاسٹ روپ انسرشنز پرمشتمل مشقیں شامل تھیں۔ مشقوں کا مقصددونوں ممالک کے دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانا اور پاکستان نیوی اسپیشل سروس گروپ اور قطری نیول اسپیشل فورسز کے باہمی تعاون اور مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت کو بہتر بنانا تھا۔
یہ مشق دونوں بحری افواج کی اسپیشل فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے فروغ کے لیے انتہائی فائدہ مندہونے کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے دیرینہ اور تاریخی برادرانہ تعلقات کی مظہر ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی