Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

پاکستان اور ترکی کی سپیشل نیول فورسز کی مشترکہ مشقیں مکمل

Published

on

پاکستان اور ترکیہ کی اسپیشل نیول فورسز کے مابین مشترکہ مشق "ایلدز-2023” استنبول میں اختتام پذیر ہوگئی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق 10 دن تک جاری رہنے والی یہ مشق مختلف نوعیت کے روائتی اور غیر روائتی خطرات سے نمٹنے کیلئے مشترکہ آپریشنز پرمشتمل تھی۔

دو طرفہ مشق "ایلدز-2023” کے دوران انسداد دہشت گردی، مغویوں کی بازیابی اور سرچ اینڈ ریسکیو آپریشنز کی مشق کی گئی۔

مشق "ایلدز” پاکستانی اور ترکیہ کی بحری افواج کے مابین باقاعدگی سے منعقد کی جاتی ہے،مشترکہ مشق "ایلدز”سے دونوں ممالک کی مابین مشترکہ نیول آپریشنز کو فروغ حاصل ہو گا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین