ٹاپ سٹوریز
جج، جیوری اور پراسیکیوشن سب ایک ہیں، نجم سیٹھی کو کیسے پتہ 5 فروری سے پہلے فیصلہ آئے گا، عمران خان
![](https://urduchronicle.com/wp-content/uploads/2023/07/imran-khan-portrait-1.jpg)
عمران خان کا کہنا ہے کہ سائفر کیس پوری تیاری سے لڑیں گے، پیر سے لیگل ٹیم بھی آئے گی۔ جج، جیوری اور پراسیکیوشن سب ایک ہیں یہ میچ فکس ہے۔ نجم سیٹھی کو کیسے پتا ہے کہ 5 فروری سے قبل فیصلہ آجائے گا اور مجھے سزا ہو گی ۔
اڈیالہ جیل میں سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے مزید کہا کہ بد ترین کریک ڈاؤن کے باعث عوام کا آزادی سے رہنے کا بنیادی حق متاثر ہو رہا ہے، ملک میں بنیادی انسانی حقوق کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔ میرے وکلا الیکشن لڑ رہے ہیں اس لئے آج عدالت پیش نہیں ہو سکے۔
عمران خان نے کہا کہ عدالت نجم سیٹھی کو بلا کر پوچھے کہ انہیں کہاں سے انفارمیشن ملی، جہاں سے انفارمیشن لیتا ہے یہ بھی سب کو پتہ ہے۔میرا روانہ کی بنیاد پر ٹرائل چل رہا ہے اور دوسری جانب نواز شریف کو ریلیف مل رہا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ کے حوالے سے سب جھوٹ بول رہے ہیں،نواز شریف کی ایک ہی امید ہے کہ اسے ویگو ڈالا الیکشن جتوائے گا لیکن عوام نواز شریف کو نہیں جیتنے دیں گے۔
عمران خان نے کہا کہ ویگو ڈالا کا کمال ہے کہ اس نے سافٹ ویئر اپڈیٹ کر کے خیبر پختونخوا میں دو پارٹیاں بنوا دیں۔
صحافی نے سوال کیا کہ آپ تمام معاملات کے حل کیلئے صدر پاکستان سے بات کیوں نہیں کرتے؟ جس پر بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ یہاں صدر پاکستان کی کون سنتا ہے؟
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور