Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

ججز خط، وفاقی وزیر قانون اور اٹارنی جنرل کی چیف جسٹس سے ملاقات

Published

on

Chief Justice Qazi Faiz Isa convened a meeting of the Judicial Commission on September 13 for the appointment of judges in the High Courts.

وفاقی وزیر قانون اوراٹارنی جنرل نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے ملاقات کی ہے ۔ ذرائع  کے مطابق ملاقات میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کا معاملہ زیر غور آیا،ملاقات چیف جسٹس پاکستان کے چیمبر میں ہوئی۔

دریں اثنا چیف جسٹس پاکستان نے سپریم کورٹ کا انتظامی فل کورٹ اجلاس بلا لیا، ذرائع کے مطابق اجلاس آج چار بجے سپریم کورٹ میں منعقد ہوگا، اجلاس میں سپریم کورٹ کے تمام جج صاحبان شرکت کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کا معاملہ زیر غور آئے گا،اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین