پاکستان
بنی گالہ سے اڈیالہ منتقلی کے لیے بشریٰ بی بی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پراسلام آباد ہائی کورٹ نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔
بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی، دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا بشریٰ بی بی کو کس کیس میں کب سزا ہوئی؟
وکیل عثمان ریاض نے بتایا کہ بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ اور عدت نکاح کیس میں سزا ہوئی، دونوں کیسوں میں غیر قانونی طریقے سے ٹرائل چلا کر سزا دی گئی،سزا ہونے کے بعد وارنٹ آف اریسٹ جاری ہوتا ہے جو سپرنٹینڈنٹ جیل کو جاتا ہے توشہ خانہ میں 31 جنوری جبکہ عدت نکاح کیس میں تین فروری کو سزا ہوئی، سزا سنانے کے وقت بشریٰ بی بی کورٹ میں موجود نہیں تھیں، انھوں نے خود سرنڈر کیااسکے بعد انھیں چیف کمشنر کے آرڈر پر بنی گالہ سب جیل بنا کر وہاں منتقل کردیا گیا، سب جیل کا آرڈر چیف کمشنر آفس نے جاری کیا اور اسی وقت منتقلی بھی ہوگئی پریزن ایکٹ کے تحت بنی گالہ گھر کو سب جیل کا درجہ دیا گیا۔
عدالت نے اسٹیٹ کونسل سے استفسار کیا آپ یہ کہہ رہے ہیں جیل میں خواتین کی جگہ کم ہے اور سکیورٹی خدشات ہیں؟
وکیل نے بتایا ایک سو اکتالیس عورتوں کو جیل میں ایڈمٹ کیا گیا۔
عدالت نے ریمارکس دیے آپ بندے کو عدالت میں پیش نہیں کر سکتے کہ سکیورٹی خدشات ہیں اب آپ کہتے ہیں جیل میں سکیورٹی خدشات ہیں اسلئے گھر منتقل کر دیں بتائیں چل کیا رہا ہے؟
عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
پاکستان7 مہینے ago
پنجاب حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹالی