Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

سائفر کیس میں گرفتار عمران خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 13 ستمبر تک توسیع

Published

on

عمران خان کے خلاف آفیشل سیکرٹس ایکٹ کے تحت سائفر کیس میں 13 ستمبرتک جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی گئی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل میں عدالت کے روبرو پیش کیا گیا اور ان کی حاضری لگائی گئی۔خصوصی عدالت نے سائفر کیس میں گرفتار سابق وزیر اعظم عمران خان کے مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے اُن کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع کا فیصلہ سنایا۔

عمران خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں دوسری مرتبہ توسیع کی گئی ہے۔

 گذشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی سزا معطل کرتے ہوئے انھیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کیا تھا تاہم خصوصی عدالت کی جانب سے اٹک جیل کو حکم دیا گیا کہ وہ عمران خان کو سائفر مقدمے میں زیر حراست رکھیں۔

اس کے بعد وفاقی وزارت قانون نے سائفر کیس کی سماعت اٹک جیل میں کرنے کی اجازت دی تھی جس کی وجہ سکیورٹی خدشات بتائے گئے ہیں۔

بدھ کو خصوصی عدالت کے جج اٹک جیل پہنچے تو پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی لیگل ٹیم کو جیل جانے سے روکتے ہوئے کہا کہ صرف ایک وکیل کو جیل کے اندر جانے کی اجازت ہے۔

عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ ’ان کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ کا مقدمہ بنتا ہی نہیں۔‘

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’یہ سٹیج ضمانت کی بنتی ہے، اس لیے آج ضمانت کی درخواست دائر کریں گے۔‘

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین