پاکستان
عدلیہ لاقانونیت کو کندھا فراہم کرنے کی بجائے انصاف کے ساتھ کھڑی ہو، پی ٹی آئی کور کمیٹی
کورکمیٹی نے انتخابی ٹربیونلز کیلئے ریٹائرڈ ججز کی تقرریوں کے عمل کو بھی کلیتاً مسترد کردیا
![The leadership of PTI Lahore failed to mobilize the workers for the rally, they submitted their own arrests, party sources.](https://urduchronicle.com/wp-content/uploads/2023/08/pti-flag-1.jpg)
پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے بانی چیئرمین عمران خان کو انصاف کی فراہمی میں تاخیر کی شدید مذمت کی ہے اور بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ کے خلاف جھوٹے اور بیہودہ عدّت کیس کی نئی عدالت میں منتقلی بھی کلیتاً مسترد کیا ہے۔
تحریک انصاف کی کورکمیٹی کے اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ فوری رہائی کے مستحق ہیں، انصاف کی فراہمی کے عمل کو سست روی کا شکار کرکے صریح ناانصافی کی بھینٹ چڑھایا جا رہا ہے، بانی چیئرمین کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے اور ناحق قید میں رکھنے کیلئے قانون و ضوابط کی دھجیاں اڑا کر دس گنا رفتار سے ٹرائلز کئے گئے اور سزائیں سنائی گئیں، جھوٹے، بےبنیاد، جعلی اور من گھڑت مقدّمات اپنے انجام سے دوچار ہیں تو لمبی لمبی تاریخوں کی آڑ میں ٹرائلز کو سست روی کا شکار کیا جارہا ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ عدّت کیس کے ٹرائل کی تکمیل پر اسے نئی عدالت منتقل کرنا سراسرا غیرآئینی، غیرقانونی اور منصفانہ ٹرائل کے ساتھ ایک سنگین مذاق ہے جسے کلیتاً مسترد کرتے ہیں، عدلیہ لاقانونیّت اور سیاسی انتقام کے مکروہ سلسلے کو کندھا فراہم کرنے کے بجائے آئین و انصاف کے ساتھ کھڑی ہو اور بانی چیئرمین عمران خان، ان کی اہلیہ اور تمام سیاسی قیدیوں کو فی الفور رہا رہا کرے۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ کور کمیٹی نے بشریٰ بی بی کی شکایات کے باوجود بااعتبار انداز میں خصوصاً شوکت خانم اسپتال سے ان کے ٹیسٹس سے گریز کی بھی شدید مذمت کی، کمیٹی نے کہا کہ تمام تر خدشات اور تحفظّات کے باوجود شوکت خانم کی بجائے پمز سے بشریٰ بی بی کے ٹیسٹس کروائے گئے اور رپورٹس بوجوہ چھپائی جارہی ہیں یا فراہم نہیں کی جارہیں،جیل انتظامیہ اور مینڈیٹ چور سرکار بشریٰ بی بی کی صحت سے کھلواڑ بند کریں اور ان کی میڈیکل رپورٹس بلاتاخیر فراہم کریں۔
اعلامیہ کے مطابق کورکمیٹی نے انتخابی ٹربیونلز کیلئے ریٹائرڈ ججز کی تقرریوں کے عمل کو بھی کلیتاً مسترد کردیا اور کہا کہ انتخابی ٹربیونلز کیلئے ریٹائرڈ ججز کی تقرریاں یکسر غیرآئینی، غیرقانونی اور انتخابی عذرداریوں پر انصاف پر مبنی فیصلوں کے پورے عمل کی تباہی کی بنیاد ہیں، مینڈیٹ چوروں اور ریاستی شرانگیزوں کے کنسورشیم نے پہلے مجرم چیف الیکشن کمیشن اور کٹھ پتلی کمیشن اراکین کی معاونت سے مرضی کے آر اوز لگا کر انتخابات میں اپنی مرضی کا ڈاکہ ڈالا،جمہور اور عوام کے ووٹ کے حق کے دشمن اب ریٹائرڈ ججز لگا کر ٹربیونلز سے اپنی مرضی کے فیصلے حاصل کرنے کی مذموم منصوبہ بندی کر رہے ہیں، الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ٹربیونلز میں ریٹائرڈ ججز کی تقرریوں کو کسی صورت تسلیم کرتے ہیں نہ ہی ان کے روبرو لگائے جانے والے مقدمات کی پیروی کریں گے۔
اعلامیہ کے مطابق کور کمیٹی اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر اور کمیشن اراکین کے متعصّبانہ، جانبدارانہ اور غیرآئینی و غیرقانونی فیصلوں کے خلاف پارلیمان کے اندر اور باہر ہر سطح پر آواز اٹھانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ کورکمیٹی نے ملک گیر سطح پر پاکستان تحریک انصاف کی رکنیت سازی مہم کے آغاز کی بھی باضابطہ منظوری دی،
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور