Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

عدلیہ ریاستی امور میں مداخلت بند کرے، پنجاب اسمبلی میں حکومتی رکن نے قرارداد پیش کردی

Published

on

پنجاب اسمبلی اجلاس کے دوران حکومتی رکن افتخار چھچڑ نے اعلی عدلیہ کے خلاف قرارداد ایوان میں پیش کردی ۔قرارداد میں کہا گیا ہے اعلی عدلیہ نے متعدد مرتبہ انتظامی معاملات میں مداخلت کی۔ صوبائی اسمبلی کا ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ انتظامیہ اور مقننہ کے معاملات میں مداخلت کو فری طور پر روکا جائے۔ کسی بھی ریاست کی مضبوطی کا دارومدار اس کے اداروں کی مضبوطی پر ہوتا ہے۔

قرارداد میں کہا گیا کہ تین اہم ستون ہے جن میں مقننہ ۔ انتظامیہ اور ریاست ہے۔مقننہ کو صرف اختیار ہے کہ عوام کیلئے بہتر قانون سازی کی جائے۔آئین پاکستان کو بنے 51 برس ہوچکے ہیں،مگر کوئی نہ کوئی ایک دوسرے کے معاملات میں مداخلت کرتا ہے۔

قرارداد میں کہا گیا کہ جوڈیشل ایکٹوازم کا سہارا لیکر ریاستی معاملات میں متعدد مرتبہ مداخلت کی گئی۔ایوان میں اعلی عدلیہ ہے خلاف پیش ہونے والی قرارداد پر حکومتی ارکان نے اظہار رائے شروع کردیا۔

 

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین